سمری بختیار پور میں مدارس کے ذمہ داروں کی اہم میٹنگ

وجیہ احمد تصور کے قلم سے ✍️
سہرسہ…. سمری بختیار پور کے مدرسہ الجامعت الصادقیہ للبنات میں علاقہ کے مدارس کے ذمہ داروں اور دانشوروں کی ایک نشست زیر صدارت مولانا سید ساجد اشرف منعقد ہوا جس میں موجودہ حالات میں مسلمانوں کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا. شرکاء نے مسلمانوں سے متحد ہو کر رہنے، غیر ضروری بیانات اور گفتگو سے پرہیز کرنے، بقرعید کے موقع پر اہل وطن کے جذبات کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی. اس موقع پر بقرعید کے موقع پر چرم قربانی کی کافی کم قیمت کے سبب  مدارس والے وصول کریں یا نہیں اس پر شرکاء نے اتفاق رائے سے چرم قربانی کی وصولی پہلے کی طرح ہی کرنے پر حامی بھر دی اور کم قیمت کی وجہ سے مدارس کو جو نقصانات ہو رہے ہیں اس کی بھر پائی کے لئے اہل خیر حضرات سے چرم قربانی کے ساتھ ساتھ الگ سے تعاون کی بھی اپیل کی. شرکاء میں سید سلطان اشرف، حافظ محمد فیروز عالم، سید رضا اشرف، قاری عماد الدین، مکھیا سعد الدین، سید غنیمت حسین اشرف ، عبدالغفار نقشبندی، طفیل احمد اشرفی، شاہد جمیل، عبدالقیوم، نیر اقبال، قیصر عالم، اظہر حسین، عتیق الزماں، اکبر علی، انظر الاسلام، عبدالرحمن، حسیب الدین، محمد سہیل، شہود احمد، نوشاد عالم، عمار احمد، حسین احمد، عبدالقدوس، منت اللہ، شکیل احمد، رضوان مستقیم وغیرہ شامل تھے
ادھر مولانا محمد ضیاء الدین ندوی نے بتایا کہ امیر شریعت حضرت مولانا ولی رحمانی نے بھی مدرسہ کو چرم قربانی کے ساتھ ساتھ الگ سے کم سے کم-100- 50 روپے دیکر مدارس کے تعاون پر زور دیا ہے تاکہ مدارس کو مالی بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے.

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply