ملی ماڈل اسکول ابوالفضل انکلیو میں سالانہ تعلیمی مظاہرہ منعقد

اسکول کی طالبات نے قرات، حمد، نعت، ڈرامہ مشاعرہ، انگریزی، ہندی اور اردو میں بہترین تقاریر پیش کیں

نئی دہلی : ملی ماڈل اسکول ابوالفضل انکلیومیں تعلیمی سیشن کی تکمیل پر سالانہ تعلیمی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر اسکول کی طالبات نے قرات ، حمد ، نعت ، ڈرامہ مشاعرہ ،انگریزی ، ہندی اور اردو میں بہترین تقاریرپیش کیں،  اہم سماجی اور تعلیمی موضوعات پرانتہائی دلچسپ  ڈرامے پیش کیے ۔

 ترانہ’ ماں باپ بڑے انمول ہیں ‘ تقریر ‘اسلام اور انسانی حقوق’ تمثیلی مشاعرہ ، ہندی تقریر ‘ اظہار خیال  کی آزادی ‘ انگریزی تقریر ‘نوجوان نسل کو درپیش مسائل’ ڈرامہ ‘جہیز معاشرے کا ناسور’ ‘بیٹی کو زندہ دفن کرنے کا منظوم واقعہ ‘ بےحد پسند کیا گیا ۔’ ابوالفضل انکلیوواقع ملی ماڈل اسکول میں نرسری تا بارھویں لڑکیوں کی تعلیم کا نظم ہے ۔

 پروگرام کی مہمان خصوصی  جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شعبہ پالی ٹیکنیک کی انگلش ٹیچر رعنا کوثرخان نے خوشی کا اظہار کیا اور بچوں کی بہتر پیش کش کی ستائش کی ۔ انہوں نے اسکول کی پرنسپل ثمینہ بیگم سمیت تمام اساتذہ کی جملہ کوششوں کی ستائش کی ۔ پروگرام کے آخر میں بہتر تعلیمی کار کردگی کے لیے طالبات کو اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔ اسکول کے منیجر پروفیسر محمد ابراہیم نے  بچوں کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی ۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں طلبا کے سر پرستوں نے شرکت کی۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply