رحیم خان کی کوششوں سے ترقیاتی کاموں کے لیے۱۰ کروڑ روپے منظور

بیدر سے رکن اسمبلی محمد رحیم خان نے وزیر اعلیٰ سدا رمیا سے ملاقات کی
حلقہ اسمبلی بیدر میں قبرستانوں، مسلم غریب کالونیوں میں بنیادی سہولتوں و دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے منظور کیے گئے فنڈ

محمد امین نواز
بیدر:
بیدر سے رکن اسمبلی محمد رحیم خان اور کرناٹک اسٹیٹ ویئر ہائوسنگ کارپوریشن کے چیئرمین نے بنگلور میں ریاست کے وزیراعلیٰ سدارمیا سے ملاقات کی اور اپنے اسمبلی حلقہ کے مسائل کے ضمن میں تفصیلی بات کی اور اس سلسلہ میں مختلف تجاویز پر مبنی ایک مکتوب پیش کیا۔

بیدر سے رکن اسمبلی محمد رحیم خان کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدا رمیا سے بات کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
رکن اسمبلی محمد رحیم خان وزیر اعلیٰ سدا رمیا سے بات کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

محمد رحیم خان نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو بتایا کہ آبادی کے لحاظ سے یہاں مسلم قبرستانوں کے لیے جگہ نہیں کے برابر ہے۔ مسلم قبرستانوں کی چہار دیواری کے علاوہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا۔ محمد رحیم خان نے اس نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سب کے علاوہ غریب مسلم بستیوں و کالونیوں میں بچوں کو حصول تعلیم کے لیے مدرسوں اور ان بستیوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے دیگر ترقیاتی کاموں سے متعلق بات کی جس کو سنجیدگی سے سنتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بیدر اسمبلی حلقہ میں مذکورہ بالا کاموں کے لیے ۱۰؍ کروڑ روپے منظور کر دیا ہے۔ محمد رحیم خان نے وزیر اعلیٰ کے ذریعے۱۰؍ کروڑ روپے منظور کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *