ہونہار نوجوان لکچرر محمد منصور کی سڑک حادثہ میں موت

سہرسہ..  سمری بختیار پور بلاک کے چکمکہ گاؤں کے ایک ہونہار نوجوان کی موت نے پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑا دی ہے. موصولہ اطلاع کے مطابق محمد منصور ولد محمد نصیر الدین (25) جو کہ آئی ٹی آئی سہرسہ میں لکچرر بھی تھے کی سہرسہ سے گھر آتے وقت  سڑک حادثے میں موت ہو گئی. مرحوم منصور سہرسہ سے گھر واپس آتے ہوئے بلہی گاؤں کے قریب موٹر سائیکل کے پھسل جانے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے جہاں سے فوراً علاج کے لئے انہیں سہرسہ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا مگر پوزیشن تشویشناک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ان کو پٹنہ ریفر کردیا لیکن راستے میں ہی انہوں نے دم توڑ دیا. ادھر جسد خاکی کے گاؤں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا. گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہو گیا. ہر آنکھ اشکبار ہو گئ. مرحوم منصور کافی ہونہار اور محنتی نوجوان تھے جنہوں نے نہ صرف کم عمری میں ہی آئی ٹی آئی کے لکچرر بننے کا فخر حاصل کیا بلکہ آئی اے ایس بننے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے محنت میں جٹے رہتے تھے ساتھ ہی ساتھ  کوچنگ سنٹر کے ذریعہ نئ نسل میں تعلیمی رجحان کو عام کر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے مگر مشیت الہی کچھ اور تھی اور مختصر مدت میں اپنی پہچان بنا کر خالق حقیقی سے جا ملے.

ساتھیوں کے ہمراہ

ان ساتھیوں میں مہتاب عالم، محمد دانش، ظفر عالم، نعمت اللہ، محمد قاسم، محمد عمر، محمد ربان وغیرہ کو یقین نہیں ہو رہا ہے کہ اس کا سب سے چہیتا دوست اب اس دنیا میں نہیں رہا. وہ کافی ملنسار اور دوسروں کے کام آنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے تھے. مرحوم منصور کے بھائیوں محمد منظور، محمد محبوب اور دیگر رشتے داروں کے اشک خشک نہیں ہو رہے ہیں

غمگین رشتے دار
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *