اردو کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے: محبوب علی قیصر

سہرسہ (وجیہ احمد تصور ): سمری بختیار پور بلاک کے تحت مہندر نارائن داس ہائی اسکول پہاڑ پور کے میدان میں  22 نومبر کی  رات شاندار  آل انڈیا مشاعرے کا  انعقاد سفائر ہائی وے اسکول کے بینر تلے کیا گیا جس کا افتتاح ممبر پارلیمنٹ چودھری محبوب علی قیصر نے فیتہ کاٹ کر  کیا. اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی محبوب علی قیصر نے کہا کہ اردو خالص ہندوستانی زبان ہے اور جنگ آزادی میں اردو کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ مشاعرہ زبان کو ادب سے جوڑنے کا کام کرتا ہے اور اس طرح یہ زبان کی خدمت بھی ہے. انہوں نے کہا کہ سمری بختیار پور علماء و دنشواران کی سرزمین ہے۔ مشاعرہ و کوی سمیلن ہندوستان میں آپسی محبت کا پیغام دیتا ہے۔ اردو گنگا جمنی تہزیب کی زندہ علامت ہے۔
چودھری محبوب علی قیصر اور ناظم انور کی صدارت و مشہور شاعر جمیل ساحر کی  نظامت  میں اردو ادب کے ہردلعزیز شاعروں نے اپنے کلام اور شاعری  سے پوری رات ہزاروں کی تعداد میں شامل ناظرین کو باندھے رکھا.  پروگرام کا باضابطہ آغاز ڈاکٹر ندیم شاد کی نعتیہ کلام سے ہوا .نعتیہ کلام کے بعد شاعری کا دور چلا جو صبح 4 بجے تک جاری رہا. عالمی شہرت یافتہ شاعر ہاشم فیروز آبادی کے ایک سے بڑھ کر ایک تخلیق کو سن کر پورا مجمع تالیوں سے حوصلہ بڑھانے کا کام کرتی رہی.
صنف نازک کی نمائندہ شاعرہ شائستہ ثنا، صبا بلرامپوری، نکہت امروہوی، مونیکا دہلوی کی غزلوں و گیتوں کو  لوگوں نے خوب داد و تحسین سے نوازا. جدید لب و لہجہ کے نمائندہ شاعر اور اردو غزل کے سنجیدہ شاعر ڈاکٹر ندیم شاد نے اپنی خوبصورت غزل اور جاندار شعروں سے پروگرام کے حسن میں چار چاند لگایا اور ناظرین کی تالیاں لوٹتے رہے .
شہرت یافتہ شاعروں دل خیر آبادی، شہزادہ کلیم، موہن منتظر نے بھی ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت کلام پیش کر کے اردو نواز لاکھوں کی بھیڑ کو پوری طرح باندھ کر رکھ دیا اور صبح تک داد و تحسین کی صدائیں بلند کرنے پر مجبور کرتے رہے.
      اس موقع پر دیگر اہم شخصیات کے علاوہ ضلع آ بکاری افسر اشرف جمال، محکمہ فائر کے ضلع افسر سنجے کمار سنگھ، ماسٹر مصلح الدین، متھلیش وجے وغیرہ موجود تھے.
      بہار کانگریس اقلیتی سیل کے سینئر رہنما اور مشاعرہ کمیٹی کے کنوینر چاند منظر امام، ناظم انور، غلام محمد کوثر اور خورشید عالم چنا کی انتھک کوشش سے منعقد اس شاندار مشاعرے کے کامیاب انعقاد میں کوثر اشرف، وجیہ احمد تصور، عبدالتواب، افروز عالم، ذاکر حسین، عبدالباسط، محبوب عالم  وغیرہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں سرگرم رول ادا کیا.
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *