زائرہ وسیم معاملے میں ایک شخص گرفتار

نامہ نگار
ممبئی:
فلم دنگل اور سیکریٹ سوپر اسٹار سے شہرت کی بلندی چھونے والی نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کیے جانے کے معاملے میں ممبئی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ بی بی سی نے ایک مقامی صحافی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے شخص کا نام وکاس سچدیو ہے۔ واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے نئی دہلی سے ممبئی جانے والی ایئر وستارا کی ایک پرواز میں اپنے ساتھ ہوئی بدتمیزی کی شکایت کی تھی۔ اس سلسلے میں اس نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا تھا جو سوشل میڈیا پر جلد ہی بحث کا موضوع بن گیا۔ ادھر ایئر وستارا کے انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنی ابتدائی جانچ رپورٹ شہری ہوا بازی محکمہ کو سونپ دی ہے۔ اس معاملے میں ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ وہ زائرہ وسیم کی شکایت کی مختلف پہلوؤں سے جانچ کےساتھ اس پر کارروائی کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *