22 نومبر کو مشاعرے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری، کوثر اشرف ہوں گے مہمان خصوصی

 

 

وجیہ احمد تصور✍️

سہرسہ …. آئندہ 22 نومبر کو سمری بختیار پور کے پہاڑ پور واقع چكبھارو ہائی اسکول کے میدان میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مشاعرہ و کوی سمیلن میں بطور مہمان خصوصی گولڈن الصدف ٹائر ٹریڈنگ دبئی کے مینیجر مسٹر کوثر اشرف جو مشاعرہ کمیٹی کے ڈائریکٹر بھی ہیں شریک ہونگے. اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے بہار کانگریس اقلیتی سیل کے سینئر لیڈر اور مشاعرہ کمیٹی کے کنوینر چاند منظر امام نے بتایا کہ شاعروں اور کویوں سے آخری مرحلے کی بات چیت چل رہی ہے اور ایک دو دن میں ان کی حتمی فہرست تیار کر لی جائے گی. چاند منظر امام بتایا کہ مشاعرہ کامیاب اور تاریخی ہو اس کے لئے مشاعرہ کمیٹی پوری مستعدی اور جی جان سے جٹی ہوئی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *