سمری بختیار پور میں پھر 22 نومبر کو مشاعرے کی محفل سجے گی .

وجیہ احمد تصور ✍️

سہرسہ…..  سمری بختیار پور میں آئندہ 22 نومبر کو آل انڈیا عالیشان مشاعرہ کے انعقاد کے لئے ہفتہ کو پہاڑ پور کے سیفائير ہائی اسکول کے صحن میں ایک میٹنگ رکھی گئی .اس میٹنگ میں وقت اور شاعروں کے انتخاب پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا اور آئندہ 22 نومبر کو چکبھارو ہائی اسکول کے میدان پر مشاعرے کا فیصلہ کیا گیا . ميٹگ کی صدارت ماسٹر سید سعید اشرف صاحب نے کیا جبکہ نظامت کی ذمہ داری وجيہ احمد تصور نے ادا کیا . اس موقع پر اردو ادب میں سینکڑوں شائقینِ نے مشاعرہ کے انعقاد میں کرنے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا . اس سے پہلے انتظامیہ کمیٹی کے کنوینر ناظم انور، چاند منظر امام اور غلام محمد کوثر نے میٹنگ کے مقصد پر اپنے خیالات رکھتے ہوئے کہا کہ مشاعرے سے نہ صرف ادب اور ثقافت سے تعلق پیدا ہوتا ہے بلکہ ہندو مسلم اتحاد میں بھی اہم رول ادا کرتا ہے.

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد معراج عالم نے کہا کہ اردو ہماری ثقافت سے ایسے جڑی ہوئی ہے کہ اس کے بغیر ہمارا وجود کچھ نہیں ہے. مذہب سے لے کر ادب کے میدان تک اردو ہی ہماری رہنمائی کر رہی ہے اور اس طرح کے پروگرام سے اردو کو طاقت ملتی ہے.انجمن ترقی اردو کے ضلع نائب صدر وجيہ احمد تصور نے کہا کہ اپنے بچوں کو آپ اردو سکھا دیجئے وہ خود بہ خود تہذیب سیکھ جائیں گے کیونکہ اردو تہذیب کی زبان ہے. انہوں نے مشاعرہ میں منتخب اور کم تعداد میں شاعروں کی شمولیت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف اچھے شاعروں کو سننے کا موقع ملے گا بلکہ زیادہ سے زیادہ ان کو اپنا کلام پیش کرنے کا موقع ملے گا. . اپنے صدارتی خطاب میں سید سعید اشرف نے بھی مشاعرہ کرنے کے لئے آرگنائزر کو مبارکباد دیتے ہوئے کم مگر چنندہ شاعروں کو لانے پر زور دیا.

میٹنگ میں سید وصی اشرف، ماسٹر اعوان احمد، کانگریس لیڈر محبوب عالم، پیکس صدر عدنان عالم، رضا وارث، خورشید عالم چننا، محمد حسیب الدین، شمشاد عالم، دل حسن، سرور عالم، محمد داؤد.، ماسٹر صدرالدين، ماسٹر کریم الدين ، محمد فرہاد، پنکج کمار، محمد شاہد، صلاح الدین، ماسٹر مصلح الدین، حسنین ضیا، فضل الرحمن، محمد اکبر للو، محمد عمران، صابر حسین،
مختار عالم، مرشيد عالم، نجم الہدی پپو سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے.

 

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *