آج سمری بختیار پور میں سجے گی مشاعرے کی محفل

وجیہ احمد تصور کے ✒️ سے
 سہرسہ: سمری بختیار پور کی سرزمین پر ایک سال کے اندر دوسری بار مشاعرے کی محفل سجنے والی ہے. سمری بختیار پور میں 23.09.18 اتوار کی رات میں فرینڈس آف تیجسوی نے شاندار  مشاعرے کی محفل سجائی ہے. مشاعرہ کمیٹی کے صدر برکت علی اور ان کی ٹیم نے اردو ادب کے بڑے ناموں کے ساتھ ابھرتے ہوئے شاعروں اور شاعرات کو سمری بختیار پور کی سرزمین پر بلا کر ادبی محفل سجانے کا جو حوصلہ کیا ہے وہ نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ اس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق  ہیں.
اس مشاعرے میں ملک کے مشہور شاعر یوپی کے دل خیرآبادی، بہار کے شنکر كیموري، یوپی کے علی بارہ بنکوی ، بیکانیر کے امداداللہ باسط، یوپی کے سفیان پرتاپگڑھي اور شاعرہ میں یوپی کی شائستہ ثنا، یوپی کی چاندنی شبنم، میرٹھ کی دانش غزل تشریف لا رہے ہیں . کل کا دن سمری بختیار پور کے ادب نوازوں  کے لئے یادگار ثابت ہوگا یہ امید ہے.
    ادھر مشاعرے کی ساری تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور مہمان شاعروں کے آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے.
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *