آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کسی سیاسی پارٹی یا نظریہ کی حمایت یامخالفت نہیں کرتی ہے

سماج کی ضرورت ہے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں۔
راشد کمال

مدھوبنی (پریس ریلیز)2019 پارلیمانی انتخاب ہربار کی طرح نہ ہوکر ملک کے مستقبل کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ ایک طرف تو وہ طاقتیں ہیں جوعالمی گرداب میں پھنس کر ملک کا سودا کررہی ہیں اس کے لئے اپنے مذہب کو بھی بیچنا پڑے تو وہ بیچ رہی ہے، دوسری جانب ایک مثبت سوچ رکھنے والی جماعت ہے جس نے ملک کو آزاد کرانے سے لیکر ترقی پذیر ممالک کے زمرے میں شامل کرایا ہے ۔ بھارت کی عوام ہمیشہ سے ہی انصاف پسند اور مثبت سوچ والی رہی ہے ۔ ہ میں پورا یقین ہے کہ عوام 2019 کے پارلیمانی انتخاب میں ملک کے حق میں ووٹ ڈالے گی ۔ ہم یہاں یہ بھی بتا دینا چاہتے ہیں کہ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں ایک غیرسیاسی تنظیم ہے ۔ اس کا بنیادی مقصد سماجی خدمات اور صالح سماج کی تعمیر و تشکیل ہے ۔ ہربار کی طرح اس بار بھی یہ تنظیم کسی سیاسی پارٹی یا نظریہ کی حمایت یامخالفت نہیں کرتی ہے  ۔ یہ بھی سچ ہے کہ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے لئے ملک سب سے اوپر ہے ۔ نظریے اور پارٹیاں آتی اور جاتی رہیں گی مگر ملک تھا، ہے اور رہے گا ۔ یہ باتیں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے مدھوبنی ضلع صدر محمدراشد کمال نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ مسٹر کمال نے مزید کہا کہ ہم ہماری تنظیم قومی سطحی ہے اس کے اراکین ملک و بیرون ملک تک پھیلے ہوئے ہیں ۔ اگر آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کا کوئی بھی کارکن ملک کے کسی بھی حصے میں کسی بھی نظریہ یا کسی سیاسی پارٹی کی مخالفت یا حمایت کرتے پائے جائیں تو یہ اُن کی ذاتی رائے عمل ہوسکتی ہے ۔ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں ایسے کارکن کی کوئی حمایت نہیں کرتا ہے ۔

ہم نے دُنیا میں محبت کا اثر زندہ کیا ہے

ہم نے نفرت کو گلے مل مل کے شرمندہ کیا ہے

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply