مسلمانوں کے لیے کوچنگ سینٹر کی سہولت دینے کا مطالبہ

dcoffشیموگہ، یکم اپریل(لیاقت علی)
ضلع انتظامیہ کی جانب سے دلتوں اور پسماندہ طبقات کے تعلیم یافتہ نوجوانوکے لیے یو پی ایس سی و دیگر سرکاری ملازمتوں کی خاطر تربیتی مراکز قائم کرنے کی جو بات کہی گئی ہے وہ قابل ستائش ہے لیکن ساتھ میں مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کے لیے بھی یو پی ایس سی کوچنگ سینٹر کا قیام کیا جائے۔ اس بات کا مطالبہ شیموگہ پیس آرگنائزیشن نے کیا ہے ۔
آج اس سلسلے میں پیس آرگنائزیشن کے ذمہ داروں نے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم دیتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے شہر میں دلتوں اور پسماندہ طبقات کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں ، یوپی ایس سی اور کے پی ایس سی جیسے اہم امتحانات کی تربیت کے لیے سرکاری سطح پر تربیتی مراکز(کوچنگ سینٹرز )کا قیام کیا جارہاہے ، لیکن تعلیمی و اقتصادی طورپر پسماندہ مسلمانوں ودیگر اقلیتوں کے لیے بھی یہ سہولت ریاستی حکومت کی جانب سے دی جارہی ہے۔ اگر اسی سہولت کو ضلع میں بھی فراہم کیا جائے تو بہت بڑا کام ہوسکتاہے ۔ آرگنائزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ضلع انتظامیہ مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کو بھی یہ سہو لت فراہم کرے تاکہ اقلیتی طبقے بھی تعلیمی و اقتصادی پسماندگی سے باہر آسکیں ۔ اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری ریاض احمد، سید سیف اللہ مقصود ، پہلوان کفایت اللہ ، محمد ایوب ، سمیع اللہ شیخ، نظراللہ، تنویرپاشاہ وغیرہ موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *