ہریوہ میں سجی نعت خوانی کی محفل


ہریوہ، سہرسہ(نامہ نگار):بہار کے سہرسہ ضلع میں واقع دور افتادہ گاؤں ہریوہ میں نعت خوانی کی محفل منعقد کی گئی۔ اس نورانی مجلس میں دارالعلوم فیضان وارث ، ہریوہ کی دو سابق طالبہ شہلا نگار اور قمر ضیاء نے اپنی خوبصورت آواز میں حمد و نعت کے علاوہ منقبتی اشعار بھی پیش کیے ، جنہیں سامعین نے خوب پسند کیا۔ اس مجلس کو ہریوہ کی معزز شخصیت مولوی عذیر احمد کی موجودگی نے جہاں زینت بحشی وہیں اس میں صحافی اسفر فریدی، عاطف ضیاء صفدراور احمر ضیاء وارثی کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین بھی حاضر رہیں اور نورانی محفل کا لطف اٹھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *