​بہار کے مختلف اضلاع میں منایا گیا پریس ڈے

کٹیہار میں نیشنل پریس ڈے کی تقریب کا ایک منظر
کٹیہار میں نیشنل پریس ڈے کی تقریب کا ایک منظر

کٹیہار،۱۶؍نومبر(اسدالرحمن): ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں آج نیشنل پریس ڈے کے موقع پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔اس سلسلے میں کٹیہارمیں بھی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں مقامی صحافیوں نے حصہ لیا اور میڈیا کو عوام کی آواز بنائے رکھنے کے اپنے عزم کو دہرایا۔

اسی طرح کی تقاریب کا اہتمام سیتامڑھی اور مدھے پورہ ضلعوں میں کیا گیا جس میں انتظامیہ کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ ہی صحافیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر

مدھے پورہ میں پریس ڈے کے موقع منعقد کی گئی تقریب، تصاویر:بشکریہ اسدالرحمن
مدھے پورہ میں پریس ڈے کے موقع منعقد کی گئی تقریب، تصاویر:بشکریہ اسدالرحمن

حصہ لیا۔ اس موقع پر مدھوبنی ضلع میں منعقدہ تقریب میں انتظامیہ کے اہلکاروں کے نہیں آنے سے وہاں کے مقامی صحافیوں کا ایک گروپ ناراض بھی نظر آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *