نواب نظیر الحسن اردو لائبریری کو فاروق صلاح الدین نے پچاس ہزار روپے عطیہ دیا

وجیہ احمد تصور کے قلم سے ✍️
نواب نظیر الحسن اردو لائبریری سمری بختیار پور کے ایک وفد نے پٹنہ کے پاٹلی پترا میں لائبریری کے چیئرمین چودھری محمد فاروق صلاح الدین سے ملاقات کی اور اب تک لائبریری کے سلسلے میں کئے جا رہے اقدامات کی تفصیلات سے ان کو آگاہ کیا . اس سلسلے میں لائبریری کے رجسٹریشن، لائبریری تک جانے کے لئے سڑک تعمیر، لائبریری کی بلڈنگ کے تعمیر اور اس میں کتابوں کی فراہمی کے سلسلے میں تفصیلی غور و خوض کیا.

اس موقع پر چیئرمین چودھری فاروق صلاح الدین نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ دو چار دن میں سمری بختیار پور آکر لائبریری کے تعمیر میں ہونے والی پریشانیوں کا جائزہ لیکر اس کو جلداز جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ جلد سے جلد لائبریری کے تعمیر کا کام شروع ہوسکے. انہوں نے لائبریری کے رجسٹریشن کا مرحلہ طے ہونے کی خبر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب باقی مرحلے بھی مکمل ہو جائیں گے. اس موقع پر چودھری محمد فاروق صلاح الدین نے اپنی طرف سے لائبریری کے لئے پچاس ہزار کا چیک بطور عطیہ دیا. وفد نے چیئرمین صاحب کے ذریعہ لائبریری کو عطیہ دینے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا. وفد میں لائبریری کمیٹی کے سکریٹری محمد ظل الرحمن، ڈاکٹر محمد ابوہریرہ اور وجیہ احمد تصور شامل تھے.

اس موقع پر مشہور فوٹو گرافر مسٹر بی کے جین نے لائبریری کے قیام کے فیصلے کو کافی بہتر فیصلہ قرار دیتے ہوئے اپنی طرف سے لائبریری کو تین درجن کتابیں عطیہ دینے کی یقین دہانی کرائی ساتھ ہی سال میں کسی خاص موقع پر وہاں فوٹو گرافی کا ایکزیبیشن لگانے کا مشورہ دیا تاکہ اس علاقے کے حالات اور اہم مقامات سے دوسرے جگہ کے لوگ بھی آگاہ ہو سکیں.

اس موقع پر انہوں نے وفد کے ممبران کو سہرسہ کے تاریخی مقامات کی فوٹو گرافی جو انہوں نے خود کی اور جس کو بہار کے سانسکرتیک دھروہر نامی کتاب میں شامل کیا ہے کو دکھایا اور اس کتاب کا ایک نسخہ لائبریری کو دینے کا وعدہ کیا. وفد کے ارکان مفتی ظل الرحمن ، وجیہ احمد تصور اور ڈاکٹر محمد ابو ہریرہ نے جین صاحب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں لائبریری کے سلسلے میں سمری بختیار پور آنے کی دعوت بھی دی جس کو انہوں نے بخوشی قبول کیا اور آنے کا وعدہ کیا.

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *