این سی سی کی لڑکیاں ایوریسٹ چوٹی سر کرنے روانہ

NCC Girls_Everest Expedition

نئی دہلی، ۹ مارچ: آج کے دور میں لڑکیاں بھی لڑکوں سے کم نہیں ہیں۔ زندگی کے ہر شعبے میں وہ لڑکوں کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس کی ایک مثال آج اس وقت دیکھنے کو ملی، جب نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی لڑکیاں دنیا کی سب سے بلند پہاڑی چوٹی ایوریسٹ کو سر کرنے کے لیے روانہ ہوئیں۔

دفاع کے وزیر مملکت جناب راؤاندرجیت سنگھ نے آج نیشنل کیڈٹ کور کی لڑکیوں کو جھنڈا دکھا کر ایوریسٹ کی کوہ پیمائی مہم کے لئے روانہ کیا۔ اس ٹیم کی قیادت کرنل گورو کارگی کر رہی ہیں، ساتھ میں پندرہ فوجی عملہ اور دس کیڈٹ لڑکیاں ۳۱ مارچ ۲۰۱۶ کو نیپال پہنچیں گی اور ایک طویل ٹریک کے بعد ۸ سے۲۵ اپریل تک بیس کیمپ پہنچیں گی اور ۱۵ سے ۲۵ مئی ۲۰۱۶ کے درمیان چوٹی کو سر کریں گی۔

۲۰۱۴ میں ڈائریکٹر جنرل این سی سی لیفٹیننٹ جنرل اے چکرورتی نے این سی سی لڑکیوں کو، کوہ پیما مہم کے لئے ایوریسٹ بھیجنے کی تجویز پیش کی تھی۔ لہذا ۷ جنوری سے ۳ فروری ۲۰۱۵ کو دراجیلنگ کے ہیمالین ماؤنٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم یافتہ ۱۰۰ کیڈٹ لڑکیوں کو نامزد کیا گیاتھا۔ اسی کے ساتھ ۴۰ ایسی لڑکیاں، جو بہتر صلاحیت کی مالک تھیں، ان سب کو پہلی پری ایو ریسٹ ایکسپیڈیشن کے لئے منختب کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *