قومی اردو کونسل نے کیا نگہداشت بیداری ہفتہ کا اہتمام

NCPUL-Urdu-Vigilance-Weekنئی دہلی ، ۲۷؍اکتوبر: قومی اردو کونسل کے صدر دفتر ’فروغ اردو بھون میں مرکزی حکومت کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق ’نگہداشت بیداری ہفتہ‘کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کونسل کے وائس چیئرمین پدم شری مظفر حسین نے کونسل کے تمام ارکان کو اپنے کام کے تعلق سے ایمانداری ، شفافیت اور وقت کا پابند ہونے کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم سب کو وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خواب کی تکمیل کرنا ہے جو انہوں نے ملک کی سالمیت ، یکجہتی اور ترقی کے لیے دیکھا ہے۔ انہوں نے سب کو مل جل کر بغیر کسی خوف اور جانبداری کے ملک کی ترقی اور کامرانی کے لیے اپنے فرائض کو انجام دینے کی تلقین کی۔ 
اس موقع پرکونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر ارتضیٰ کریم نے کہا کہ ہم روایتی طور پر حلق نہ اٹھائیں بلکہ اپنے کام میں پوری ایمانداری اور نیک نیتی کا ثبوت پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ایماندارانہ کوشش ملک کی عظمت کو بڑھاتی ہے۔
حلف لینے کی تقریب میں کونسل کے پرنسپل پبلی کیشن آفیسر ڈاکٹر شمس اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انتظامیہ) کمل سنگھ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اکیڈمک) ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی اور ریسرچ آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کے علاوہ کونسل کے سبھی اسٹاف موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *