نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا پر ۸ رنوں سے سنسنی خیز جیت

new-zealand46

دھرم شالہ، ۱۸؍ مارچ، (سی این ایم): نیوزی لینڈ نے ٹی ۔۲۰ عالمی کپ میں آج ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو آٹھ رنوں سے شکست دے دی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اووروں میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ۱۴۲ ؍ رن بنا کر حریف ٹیم کے سامنے ۱۴۳؍ رنوں کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا کے لیے یہ ہدف بہت زیادہ مشکل تو نہیں تھا، مگر نیوزی لینڈ کے گیندبازوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو صرف ۱۳۴؍ رن پر روک دیا۔ آسٹریلیائی ٹیم ۹؍ وکٹ کے نقصان پر مقررہ ۲۰ ؍ اووروں میں اپنے ہدف کو نہیں پہنچ سکی۔آسٹریلیا کی طرف سے عثمان خواجہ (۳۸؍رن) او ر شین واٹسن (۱۳؍رن) نے پہلے پانچ اووروں میں بغیر کسی نقصان کے ۴۲؍ رن بنائے۔لیکن جلد ہی آسٹریلیا کے وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ۶۶؍رن جاتے جاتے اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا ئی ٹیم کو روکنے میں نیوزی لینڈ کے گیندباز میچل میکلے گن نے اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے ۱۷؍ رن دے کر تین وکٹ لیے، اس کے لیے انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے مقررہ ۲۰ اووروں میں ۸ وکٹ کے نقصان پر ۱۴۲ رن بنا ئے جس میں مارٹن گپٹل کے ۲۷ گیندوں پر ۳۹ رن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کپتان کین ولیمسن نے ۲۴، کولن منرو ۲۳ اور گرانڈ ایلیٹ نے ۲۷ رنوں کی اہم اننگز کھیلی۔
ٹیمیں:
آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، آرون فنچ، شین واٹسن، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، میچل مارش، پیٹر نیولی، جیمز فاوكنر، ایڈم زمپا، ایسٹن ایگر، نیتھن كلٹر-نائل، عثمان خواجہ.

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن، کوری اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، گرانٹ ایلیٹ، مارٹن گپٹل، مچل میكلےگن، ناتھن میک کولم، ایڈم ملنے، کولن منرو، ہنری نیکولس، لیوک رونچی، میچل سینٹر، ایش سوڈھي، ساؤتھی، راس ٹیلر.