نتیش کمار کرسی کے پیار میں اندھے ہو گئے ہیں: رضوان دانش

پٹنہ (نامہ نگار ):

ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) کے قومی ترجمان ڈاکٹر دانش رضوان نے کہا ہے کہ آبادی کے حساب سے ریزرویشن دینے کے لیے ضابطہ بنانے کا فیصلہ جیتن رام مانجھی نے وزیر اعلٰی رہتے ہوئے کیا تھا۔ لیکن ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر کے فیصلے کو وزیر اعلی نتیش کمار اپنا بتانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنتا دل متحدہ کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کرسی کے پیار میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ وہ اپنا فیصلہ لینے کی صلاحیت کھو بیٹھے ہیں اور دوسرے کی نقل کرنے لگے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *