ملک بھرمیں ہوشراب بندی: نتیش کمار

Chief Minister Nitish Kumar in Saharsa

سہرسہ، ۳؍ مئی(نامہ نگار) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ شراب اور نشہ آور دیگر مشروبات کی خرید وفروخت پر پابندی لگنے سے ریاست میں خوشحالی آرہی ہے۔ وہ آج سہرسہ میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

یہ نتیش کمار کا بہارمیںیکم اپریل سے شراب بندی قانون کے نفاذ کے بعد پہلی بار کوسی علاقہکا دورہ تھا۔
یہاں صبح سویر ے ان کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں۔ انہوں نے ریاست میں شراب اور دوسرے نشہ آور مشروبات پر پابندی لگانے کے لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر نتیش کمار نے خواتین سے دیسی شراب کی بھٹی کوختم کرنے اور انہیں اجاڑنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو کہا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے خواتین کو یقین دلایا کہ اس کا م میں انتظامیہ ان کی ہرممکن مدد کرے گا۔

نتیش کمار نے کہاکہ اگرخواتین کو کہیں پرکسی شراب بھٹی کے ہونے کا علم ہوتو وہ بلاجھجھک اسے اجاڑنے کا اقدام کریں۔ اس کام میں مقامی لوگوں کے ساتھ ہی انتظامیہ بھی ان کا بھرپور ساتھ دے گا۔
Nitish Kumar visits stalls
نتیش کمار نے مکمل شراب بندی کو ایک بڑی سماجی تبدیلی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ چند ایک مغرب زدہ افراد کو چھوڑکر باقی سبھی ان کے اس اقدام کی حمایت کررہے ہیں۔

اس عوامی جلسے میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ وجیندر پرساد یادواور عبدالغفور سمیت کئی ریاستی وزراء اور اعلیٰ اہلکار نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی پی کے ٹھاکر نے کہا کہ شراب بندی کے بعد جرائم کے گراف میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *