نتیش کمار کا سارا دھیان شراب بندی پر ہے: یوسف صلاح الدین

پٹنہ(نامہ نگار):
لوک جن شکتی پارٹی کے نوجوان لیڈر اور سمری بختیار پور واسمبلی حلقہ سے گذشتہ الیکشن میں پارٹی کے امیدوار رہے یوسف صلاح

یوسف صلاح الدین
یوسف صلاح الدین

الدین نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا پورا دھیان شراب بندی پر رہا ہے، جس کا دوسرے کاموں پر منفی اثر پڑا ہے۔ انہوں نے ’نیوز ان خبرڈاٹ کام ‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار جب ۲۰۰۵ء اور پھر ۲۰۱۰ء میں وزیر اعلیٰ بنے تھے، تو اس دوران انہوں نے اچھا کام کیا تھا۔ ریاست میں ترقیاتی کام ہوئے تھے۔ لیکن اس کے مقابلے میں گذشتہ ایک سال سے ترقیاتی کاموں کی رفتار سست رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کا سارا دھیان شراب بندی پر مرکوز ہوکر رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے کاموں پر دھیان نہیں دینے کے سبب ترقیاتی کام تقریباً ٹھپ سا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں جرائم کے گراف میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یوسف صلاح الدین نے کہا کہ نتیش کمار ایک اچھے لیڈر ہیں اور ان سے بہت امید ہے۔ ابھی تو نئی حکومت کو صرف ایک سال ہوئے ہیں۔ چار سال باقی ہے۔ امید ہے آنے والے وقت میں وہ اچھا کام کریں گے اور بہار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *