نائیڈو کمیٹی کی سفارشات پرابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں- جیٹلی

آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابونائیڈو کی صدارت میں تشکیل شدہ وزرائے اعلیٰ کی ڈیجیٹل ادائیگی کی کمیٹی کی سفارشات کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں

 

نئی دہلی

وزرائے اعلیٰ کی ایک کمیٹی آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی صدارت میں تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی کی تشکیل کا مقصد یہ تھا کہ وہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کے سلسلے میں اقدامات کی سفارش کرے اور ان کا جائزہ لے۔ اس کمیٹی نے حکومت کو اپنی جانب سے عبوری رپورٹ پیش کردی ہے۔ میڈیا نے اس کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کے مختلف پہلوؤں پر احاطہ کرتے ہوئے 50 ہزار روپے یا اس سے زائد کے لین دین پر بینک کیش ٹرانزیکشن ٹیکس محصول عائد کرنے کا بھی ذکر کیا ہے۔ یہ اطلاع دینی مقصود ہے کہ حکومت نے اس کمیٹی کی سفارشات پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ ان سفارشات کا باریکی سے جائزہ لیا جائے گا اور معقول فیصلہ آئندہ وقت میں لیاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *