رانی باغ بھٹہ ٹولہ میں نئی مسجد کا افتتاح

وجیہ احمد تصور کے قلم سے ✍️
آج سمری بختیار پور کے رانی باغ میں ایک نئی مسجد کے افتتاحی تقریب میں شرکت کا موقع ملا جو یقینی طور پر خوش قسمتی کی بات تھی. دراصل رانی باغ کا بھٹا ٹولہ جو پہلے ایک چھوٹی بستی تھی مگر دوسرے علاقوں سے نئے نئے لوگوں کی آمد ہوتی گئی اور بستیاں بڑھتی گئی…. یہ نئ مسجد اسی نئی آبادی میں قائم کی گئی ہے جو اسٹیشن سے پورب اور نہر سے پچھم میں واقع ہے. اس مسجد کے لئے اپنی قیمتی زمین دیکر برادر عزیز چاند عثمان نے جو کارہائے نمایاں کارکردگی کی ہے اس کے لئے وہ یقینی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں.
اس مسجد کا افتتاح سید شاہ قسیم اشرف صاحب نے نماز عصر پڑھا کر کیا جبکہ نماز کے بعد اپنی مختصر تقریر میں امارت شرعیہ کے مفتی محمد سعید الرحمن صاحب نے مسجد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روئے زمین پر سب سے بہتر جگہ مسجد ہے اور مسجد کے آباد کرنے والوں کو اللہ آباد کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ مسجد میں نماز کے ساتھ ساتھ تعلیم کا بھی سلسلہ چلنا چاہیے تاکہ ہمارے بچے کم سے کم اسلام کے بنیادی اصولوں سے واقف ہو سکیں. اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اگر ہم زندگی گذاریں گے تو دین و دنیا دونوں جگہ کامیاب ہونگے. انہوں نے فرمایا کہ جس طرح ہم مسجد کے اندر ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز کا شاندار نمونہ پیش کرتے ہیں اس کو مسجد کے باہر والی زندگی میں بھی اتارنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں میں جو اختلافات اور آپسی رنجش ہے اس کا خاتمہ ہو سکے.


اس موقع پر سہرسہ ضلع جمیعت علماء ہند کے سکریٹری مولانا محمد انظر عالم مفتاحی، تنظیم آئمہ مساجد کے صدر حافظ محمد ممتاز رحمانی، جامع مسجد بھوپال کے امام مفتی محمد فیاض احمد قاسمی، مولانا محمد ضیاء الدین ندوی، مشہور سائنس داں ڈاکٹر محمد شمشاد عالم، محمد شنجر علی، محمد عبد الرب، امین محمد عبدالسلام، ماسٹر نوشاد عالم، ماسٹر محمد سلطان احمد وغیرہ شامل تھے.

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply