پاکستان نے بنگلہ دیش کو ۵۵ ؍ رنوں سے ہرایا

شاہد آفریدی کو ان کے ہرفن مولا کھیل کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا

دوسرا میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بلے بازی کی دعوت دی ۔ سولہویں اوور تک اس نے تین وکٹ کے نقصان پر ۱۳۸ رن بنا لیے تھے۔

(شاہد آفریدی ، تصویر بشکریہ آئی سی سی)
(شاہد آفریدی ، تصویر بشکریہ آئی سی سی)

کولکاتا، ۱۶؍ مارچ (سی این ایم) ٹی ۔۲۰عالمی کرکٹ کپ کے چودہویں مقابلے میں آج پاکستان نے بنگلہ دیش کو ۵۵؍ رنوں سے کراری مات دی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا جسے محمد حفیظ، احمد شہزاد اور خود آفریدی نے درست ثابت کیا۔ محمد حفیظ نے جہاں ۶۴؍ رن بنائے وہیں احمد شہزاد نے اپنی ٹیم کے اسکور میں ۵۲؍ رن جوڑے۔ شاہد آفریدی نے اپنے معروف انداز میں بلے بازی کی اور صرف ۱۹؍ گیندوں پر چار چھکے اور چار چوکے کی مدد سے ۴۹؍ رن بنائے ۔ پاکستان نے مقررہ ۲۰ ؍ اووروں میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ۲۰۱؍ رن بناکر مخالف ٹیم کو ۲۰۲ رنوں کا ہدف دیا لیکن بنگلہ دیش ۶؍ وکٹ کے نقصان پر صرف ۱۴۶؍ رن ہی بناسکا۔ شاہد آفریدی کو ان کے ہرفن مولا کھیل کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آفریدی نے چار اوور میں ۲۷؍ رن دے کر دو وکٹ جھٹکے تھے۔بنگلہ دیش کی طرف سے سب سے زیادہ شکیب الحسن نے ناٹ آؤٹ ۵۰؍ رن بنائے۔

ٹیمیں:
پاکستان: شاہد آفریدی (کپتان)، محمد حفیظ ، شرجیل خان، احمد شہزاد، عمر اکمل ، شعیب ملک، سرفراز احمد ، عماد وسیم، وہاب ریاض ، محمد عامر اور محمد عرفان

بنگلہ دیش: مشرف مرتضیٰ(کپتان)،شکیب الحسن، تمیم اقبال، محمد متھن، محموداللہ، مشفق الرحیم، سومیہ سرکار، شبیر رحمن ، الامین حسین، تسکین احمداور عرفات سنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *