پاکستان نے دیا ہندوستان کو ۱۱۹ رنوں کا ہدف

پاکستان کا وکٹ گرنے پر ٹیم انڈیا کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے
پاکستان کا وکٹ گرنے پر ٹیم انڈیا کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے

کولکاتا، ۱۹؍ مارچ(ایس این ایم):
ٹی ۔۲۰عالمی کرکٹ کپ میں ٹیم انڈیا اور پاکستان کے درمیان مقابلے پر بارش نے پانی پھیرنے کی کوشش کی مگر اس کو بہت زیادہ کامیابی نہیں ملی، البتہ میچ کو ۲۰؍ کی بجائے ۱۸ ؍ اوور کا کرنا پڑا۔ اس میں ٹیم انڈیاکے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بلے باز شروع شروع میں رن بنانے میں بالکل ناکام رہے لیکن پانچویں وکٹ کی شراکت داری میں شعیب ملک اور عمراکمل نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیااور ٹیم کا اسکور ۱۱۸؍ تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔ شعیب ملک نے ۲۶؍ رن بنائے جبکہ عمراکمل نے ۲۴؍ رن جوڑے۔
ٹیمیں:
ہندوستان: مہندر سنگھ دھونی( کپتان )، شکھردھون، روہت شرما، وراٹ کوہلی،سریش رینا، یووراج سنگھ، ہاردک پانڈیا، روندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، آشیش نہرا اور جسپریت بمراہ

پاکستان: شاہد آفریدی (کپتان)، محمد حفیظ، شرجیل خان، احمد شہزاد، عمراکمل، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد سمیع، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *