روس میں طیارہ حادثہ، ایک ہندوستانی سمیت ۶۲؍ افراد ہلاک

82007304-70600820ماسکو، ۱۹؍ مارچ (ارنا): جنوبی روس کے روستوون دون ہوائی اڈہ پر دبئی سے آنے والا ۸۸۰۔۷۳۷ بوئنگ مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں عملہ کے سات ارکان سمیت طیارہ پر سوار سبھی ۶۲؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں ایک ہندوستانی شہری بھی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ مسافربردار طیارہ خراب موسم کے سبب ہوائی اڈہ کے اوپر تقریباً دو گھنٹہ تک چکر کاٹتا رہا اور نیچے اترتے وقت ہوائی اڈہ کی دیوار سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثہ میں طیابرہ کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔
ایتارتاس نیوز ایجنسی کے مطابق دبئی میں روسی اہلکار نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہوئے طیارہ میں ۱۱؍ غیر ملکی مسافر بھی تھے۔
واضح ہوکہ یہ طیارہ ’فلائی دبئی‘ کمپنی کا تھا۔ فلائی دبئی کے ایک بیان کے مطابق یہ طیارہ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح چھ بج کر ۲۰؍ منٹ پر حادثہ کا شکار ہوا۔ اس نے گذشتہ شب ہندوستانی وقت کے مطابق ۵۰:۲۳بجے پرواز بھری تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *