سہرسہ میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد

سہرسہ….  (نمائندہ)  صدر تھانہ میں بدھ کو امن کمیٹی کی  میٹنگ   ہوئی. اجلاس میں بنیادی طور پر گزشتہ دنوں فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کے معاملے پر سنجیدگی سے  بحث ہوئی. میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے صدر ڈی ایس پی  پربھاکر تیواری نے امن کمیٹی کے ارکان سے معاشرے میں باہمی بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کی اپیل کی. انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک سیکولر ملک ہے اور  اس  ملک کا اپنی   الگ پہچان ہے اور اس خصوصیت کا مقابلہ کسی  دوسرے ممالک سے  نہیں ہوسکتا ہے.انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ماحول خراب کرنے  والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. میٹنگ  میں صدر تھانہ انچارج آر کے سنگھ، کمار ہیرا  پربھاکر، سریش لال ، محمد  طاہر، بھولا گپتا، سدھارتھ سنگھ سدھو، پنٹو سرکار ، محمد  محی الدین ، چندر گپت، شيامل کشور شرما، شیو شنکر وكرانت، لقمان علی، چندر شیکھر ٹھاکر، ساگر  کمار، مشرف  حسین ، محمد  کلیم، محمد  گڈو،  متھلیش كمار، گل نياز  ٹنکو  وغیرہ شامل  تھے.

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *