وزیراعظم مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی

donald

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ وہ امریکہ کے ۴۵ ویں صدر ہوں گے۔ وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ارسال کردہ ایک پیغام میں کہا کہ میں امریکہ کا ۴۵واں صدر منتخب ہونے پر آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس دوستی کی ستائش کرتے ہیں جس کا اظہار آپ نے اپنی مہم کے دوران کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہندوستان امریکہ کے درمیان باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *