رحمٰن عباس کے ناول روحزن پر منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی

معروف ادیب و قلمکار رحمن عباس کے ن٘ئے ناول ‘روحزن’ کی رونمائی گذشتہ دنوں نئی دہلی میں ہوئی۔ ان کے ناول پر منظوم تاثرات پیش کرنے کے لیے معروف احمد علی برقی اعظمی نے کچھ اس انداز میں اظہار خیال کیا:Rohzin
روحزن ہے ایک ناول شاندار
نام سے ہے ندرت فن آشکار

ہے یہ اک عصری ادب کا آئینہ
اس لئے حاصل ہے اس کو اعتبار

ریختہ نے رونمائی اس کی کی
ہے مصنف کا جو ادبی شایکار

عہدِ حاضر کا ہے اس میں تجزیہ
جس کی ہے یہ داستان دلفگار

ہے نمایاں اس سے برقی کرب ذات
کرتی ہے ظاہر یہ ذہنی انتشار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *