راجد لیڈر کے قتل کا ملزم اسلحہ کے ساتھ گرفتار

بہارشریف (محمد دانش):مگھڑا سرائے کے باشندہ اورآرجے ڈی لیڈر اندل پاسوان کا گذشتہ منگل کو جرائم پیشوں نے قتل کردیا تھا۔ اس کی لاش بدھ کو ملی تھی جس کے بعد متوفی کے اہل خانہ نے دیپ نگر تھانہ میں ایف آئی آر دراج کراتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے انصاف دلانے کی فریاد کی تھی۔واضح ہوکہ اندل پاسوان رام جنم پاسوان کے گھر سے بھوج کھاکر لوٹ رہے تھے کہ کرنل بھون کے پاس واقع بھولے بابا مندرکے نزدیک گولی مار کر اس کا قتل کر دیا گیاتھا۔ واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس تعینات کر دی گئی تھی۔ اس دوران جرائم پیشوں کی گرفتاری کے لیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جارہی تھی۔ اس دوران واقعہ کے آٹھویں دن اس معاملے کے اہم ملزم راجو لال کو پولیس نے گرفتار کر نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گرفتار ملزم کے نشاندہی پر غوطہ خوروں کی مدد سے ندی سے وہ پسٹل برآمدکی گئی جس سے اندل پاسوان کو گولی ماری گئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے ۔پولیس مزید تفتیش کرنے میں مصروف ہے۔ پولس کپتان سدھیر کمار پوریکا نے میڈیا کو بتایا کہ راجو لا ل کی گرفتاری سے پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔اس کی نشاندہی پردیگر ملزمین بھی جلد ہی گرفتار کر لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی قتل میں ملوث ہیں انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی عمران پرویز سمیت کئی افسران موجود تھے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply