اشوک پارک میں ملی ایک نوزائیدہ بچہ کی لاش

VIDEOCON_Z55_Dash_20160205_174231[1](لاش نکالنے کے بعد اس جگہ کو پولس نے پتھر لگاکر ڈھک دیا ، اس کے بعد اس کی گھیرابندی کی گئی ، تصویر: نصرت طیبہ)

نئی دہلی، ۵؍ فروری(نامہ نگار) قومی راجدھانی کے نیوفرینڈس تھانہ کے تحت آنے والے اشوک پارک میں آج تقریباً سوا پانچ بجے پولس کو ایک نوزائیدہ بچہ کی لاش ملی۔ اسے پارک کے بند پڑے نالے کے اوپری کنارے پر کسی نے دفن کردیا تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس بچے کو کس نے اور کیوں دفن کردیا تھا۔ پولس ٹیم بچہ کی لاش لے کر نیوفرینڈس تھانہ چلی گئی ہے اور آگے کی جانچ میں مصروف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *