کشمیر کے معاملے میں مودی پر دباؤ بنانے کی ضرورت:شیوانند تیواری

پٹنہ(نامہ نگار)
راجیہ سبھا کے سابق رکن شیوانند تیواری نے کہا ہے کہ کشمیر کے حالات کو سدھارنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی پر دباؤ بنانے

شیوانند تیواری
شیوانند تیواری

کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے یہاں جاری ایک بیان میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سیاسی طاقت کااستعمال کرتے ہوئے کشمیر میں جاری بحران کو ختم کرنے اور وہاں صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے مودی پر دباؤ بنائیں۔ انہوں نے نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے وزیراعظم مودی کی حمایت کرکے اچھا کام کیا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی انہیں کشمیر کے حالات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
شیوانند تیواری نے مزید کہا ہے کہ کشمیر میں مہینوں سے حالات خراب ہیں۔ درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ ہزاروں لوگوں کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی ہے۔ ایسے میں نتیش کمار کو کشمیر کے حالات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ وہاں جاری بحران کے خاتمے کے لیے اپنے سیاسی اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی پر دباؤ بنانا چاہیے۔ گذشتہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے تک نتیش کمار کی پارٹی جنتادل متحدہ کے سینئر لیڈر رہنے والے شیوانند تیواری نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے۔ جب تک کشمیر کے حالات بہتر نہیں ہونگے، پاکستان اس کو ہندوستان کے خلاف بدمعاشی کرنے کے لیے بہانے کے طور پر استعمال کرتا رہے گا۔ اس لیے کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے اور وہاں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *