معروف مؤرخ سید نصیر احمد یُگادی ایوارڈسے سرفراز

تصویر میں (بائیں سے دائیں) آندھرا پردیش کے ا سپیکر منڈلی بدھا پرساد، وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو، سید نصیر احمد، وزیر زراعت پٹی پاٹی پُلا راؤ، وزیر تعلیمات، لسانیات و ثقافت پلے رگھوناتھ ریڈی دیکھے جاسکتے ہیں۔
تصویر میں (بائیں سے دائیں) آندھرا پردیش کے ا سپیکر منڈلی بدھا پرساد، وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو، سید نصیر احمد، وزیر زراعت پٹی پاٹی پُلا راؤ، وزیر تعلیمات، لسانیات و ثقافت پلے رگھوناتھ ریڈی دیکھے جاسکتے ہیں۔

گنٹور، (نامہ نگار) ضلع گنٹورکے اُنڈاولی سے تعلق رکھنے والے معروف مؤرخ سید نصیر احمد کو ریاست آندھرا پردیش کی حکومت کی جانب سے ’’ یُگادی پرسکارم ‘‘، یعنی یُگادی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز یگادی تیوہار کے موقع پر ایک پروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے دیا۔ اس ایوارڈ کے دینے کا سلسلہ آندھرا پردیش ریاست کے قیام کے ساتھ ہی شروع ہوا تھا۔ پھرجب ۲۰۱۴ ء میں آندھرا پردیش کی تقسیم ہوئی تو ریاستی حکومت نے اعزازدینے کے اس سلسلے کو از سرنو بحال کیا۔ یگادی ایوارڈ دینے کی یہ نئی آندھراپردیش ریاست کی پہلی تقریب ہے۔
اس اعزاز کے لیے ساری ریاست سے ۵۲؍ شخصیات کا انتخاب کیا گیا، جس میں نصیر احمد ایک ہیں۔ ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے والوں میں سید نصیر احمد اکیلے مسلم ہیں۔ یگادی ایوارڈ کے لیے سید نصیر احمد کے انتخاب پر معروف ادیب اورماہرتعلیم احمد نثار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ حکومت آندھرا پردیش نے یگادی اعزازات کے لیے مسلم شخصیات کے انتخاب کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔
سید نصیر احمد ریاست آندھرا پردیش کی معروف شخصیت ہیں۔ تحریکِ آزادی اور جنگِ آزادی میں مسلمانوں کے کرداروں پر انہوں نے کئی مستند تاریخی کتابیں لکھی ہیں۔ ان میں ’’امورٹلز‘‘، ’’چریتارتھولو‘‘، تیلگو اور انگریزی زبانوں میں مشہور و معروف ہوئی۔ان کی مشہور تصانیف میں شہید اعظم اشفاق اللہ خان، ٹیپوسلطان،بیگم حضرت محل، بہادر شاہ ظفر، تحریک آزادی میں مسلم خواتین مشہور ہیں۔ ان کی انہیں تحقیقات اور تاریخی کتابوں کے لیے حکومت آندھرا پردیش نے انہیں اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔
اس اعزاز میں، دوشالہ، گلدستہ، مومینٹواور نقد دس ہزار روپے کا انعام شامل ہے۔
ان کے اس اعزاز پر ریاست بھر سے دوست واحباب نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ آندھرا پردیش مسلم انٹیلیکچوول فورم، شہر پنگنور کے اسلامیہ ایجوکیشنل اکیڈمی کے صدر پی ایوب خان، شہر مدنپلی سے سعید ایجوکیشنل اکیڈمی، کڈپہ سے مسلم ویلفیئر سوسائٹی اور ماہر تعلیم احمد نثار کے علاوہ سیدنصیر احمد کے کئی وکیل دوستوں نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *