نعتیہ مشاعرے میں شعراء کرام نے گلہائے عقیدت پیش کیے

نئی دہلی، ۱۳؍ فروری (نامہ نگار) : نئی دہلی میں واقع انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں گذشتہ دنوں معروف نعت گو شاعر عبدالرؤف معروف بہ رؤف امروہوی کی یاد میں ایک نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس مجلس کے سجانے کا ایک مقصد رؤف امروہوی کے فرزند اور مشہور نعت گو شاعر حامد امروہوی کی امریکہ سے آمد کا جشن منانا بھی تھا۔ حامد امروہوی برسوں سے امریکہ میں مقیم ہیں اور سرگرمی کے ساتھ نعتیہ شاعری کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔ اس محفل میں ہندوستان کے کہنہ مشق شاعروں کے ساتھ ہی نوجوان شعراء کو بھی نبی اکرم ﷺکے حضور گلہائے عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا۔ نیوز ان خبر کے قارئین کی خدمت میں عتیہ مشاعرے کی کچھ ویڈیو ز پیش کی جارہی ہیں۔ہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر مزید ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کرپارہے ہیں، لیکن جلد ہی اس مشاعرے کی دیگر ویڈیوز قارئین کی خدمت میں پیش کی جائیں گی۔

ابرار کرت پوری

تابش مہدی

احمد علی برقی اعظمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *