جے این یو میں عید میلاد النبی ﷺکا پروگرام منگل کو

نئی دہلی:
جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں رحمت عالم ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی اسکول برائے سماجی علوم کے آڈیٹوریم میں عید میلاد النبی کا سالانہ پروگرام ”یوم امن“کے عنوان سے منگل،۳۱/ دسمبر کو منعقد ہوگا۔جے این یو کے پروفیسر محمد خواجہ اکرام الدین کی صدارت میں شام آٹھ بجے شروع ہونے والے اس پروگرام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ سیاسیات کے استاد پروفیسر عرشی خان ”انسانیت اور امن عالم کے لیے دہشت گردی کے خطرات“پر گفتگو کریں گے، جبکہ مگدھ یونیورسٹی کے پروفیسر شمیم منعمی کا خطاب ”متنوع سماج میں پرامن بقائے باہمی“ کے موضوع پر ہوگا۔ محمد قیام الدین اور اخلاق بارگاہ رسالت میں نعت پیش کریں گے۔ سوسائٹی کے جوائنٹ سکریٹری احمد رضا کے مطابق اس سالانہ پروگرام کی خاص بات سوال وجواب کا مرحلہ ہوتاہے، جو پروگرام کے اخیر میں رہتاہے، اس میں غیر مسلموں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔انہوں نے سبھوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *