سمری بختیار پور ریلوے کراسنگ کے پاس ٹرین سے ٹکرائ بائک

سہرسہ… ( وجیہ احمد تصور ) ..  آج سمری بختیار پور میں ریلوے کا ایک بڑا حادثہ ٹل گیا. مفصل رپورٹ کے مطابق دہلی سے سہرسہ کے راستے کٹیہار  کو جانے والی نئی ٹرین چمپارن ہمسفر ایکسپریس سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے مگر ٹکرانے سے پہلے ہی موٹر سائیکل سوار گاڑی سے اتر کر بھاگ گیا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی.

دراصل رانی ہاٹ ریلوے ڈھالا بند ہونے کے باوجود زیادہ

اسی راستے سے لوگ بائک نکالتے ہیں
تر لوگ ڈھالا کھلنے کا انتظار کرنے کی جگہ اتر طرف سے
پٹری کے بغل سے بائک اور سائکل نکال لیتے ہیں جبکہ راستہ کو روکنے کے لئے ریلوے نے پٹری کے قریب لوہا کا چھوٹا کھمبا گاڑ کر راستہ روکنے کا انتظام کیا مگر پھر بھی تھوڑی کوشش کر کے حادثے کی پرواہ کئے بغیر لوگ بائک نکال لیتے ہیں اور آج اسی کوشش یہ حادثہ پیش آیا.  واضع رہے کہ ابھی گزشتہ 10 اپریل کو وزیراعظم نے چمپارن سے اس ٹرین کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جھنڈی دکھا کر کٹیہار سے چلنے والی اس ٹرین کا افتتاح کیا تھا
حادثے کی شکار پلسر بائک
Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply