صدر جمہوریہ کے ہاتھوں پدم ایوارڈس کی تقسیم

صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے پدم بھوشن ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا
صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے پدم بھوشن ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا

نئی دہلی، ۱۲ اپریل (نامہ نگار): صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک باوقار تقریب میں زندگی کے مختلف اہم شعبوں سے منسلک ۵۶ اہم شخصیات کو پدم وِبھوشن، پدم بھوشن اور پدم ایوارڈ تقسیم کیے۔ اس باوقار تقریب میں نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن اور مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی شرکت کی۔

سپر اسٹار رجنی کانت، کلاسیکی گلوکار گرجا دیوی، صحافی اور فلم ساز رامو جی راؤ، آنکولوجسٹ ڈاکٹر وی شانتا اور سائنسداں ڈاکٹر واسو دیو کال کنتے اترے وغیرہ کو پدم وِبھوشن سے نوازا گیا۔

پدم ایوارڈ حاصل کرنے والے راشٹرپتی بھون میں گروپ فوٹو کھنچواتے ہوئے
پدم ایوارڈ حاصل کرنے والے راشٹرپتی بھون میں گروپ فوٹو کھنچواتے ہوئے

سابق امریکی ڈپلومیٹ رابرٹ ڈین بلیک وِلٹ، چن میا مشن چیف سوامی تیجومایا نند، گلوکار اُدت نارائن تھیٹر پرسنالٹی ہیسنام کنھیا لال اور ٹینس کھلاڑی ثانایہ مرزا وغیرہ کو پدم بھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

وکیل اجّول نکم، ٹیکسٹائل ڈیزائنر سری بھاس سپاکر، اداکارہ پرینکا چوپڑا، اسپورٹس کمنٹریٹر سشیل جوشی، قلم کار دھیرندر ناتھ بیز برواہ اور ماحولیاتی محافظ سائمن اوراؤں وغیرہ کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *