راجد اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری بنائے گئے الحاج ڈاکٹر ابوالقاسم

وجیہ احمد تصور ✍️
سہرسہ….. سیاسی پارٹیوں نے آئندہ پارلیمانی انتخاب کے پیش نظر اپنے اپنے کیل کانٹے درست کرنے شروع کردیئے ہیں ساتھ ہی نوجوانوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں اسی کڑی میں  آر جے ڈی کے اقلیتی سیل کا ریاستی سکریٹری الحاج ڈاکٹر ابو القاسم کو بنایا گیا ہے. سہرسہ ضلع کے سمری بختیار پور بستی کے باشندہ اور لوک جن شکتی پارٹی سے حال ہی میں استعفیٰ دے کر راجد میں شامل ہوئے ابوالقاسم کے اقلیتی سیل کا سکریٹری بنائے جانے کے بعد پٹنہ سے انٹر سیٹی ایکسپریس سے سمری بختیار پور پہونچنے پر کارکنان نے پھولوں کا ہار پہنا کر والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس سے پہلے میں این ڈی اے اتحاد میں ایل جے پی کے اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری کے عہدہ پر تھا،لیکن مجھے ایل جے پی میں گھٹن محسوس ہو رہا تھا ہم نے کئ مرتبہ ایل جے پی سپریمو رام بلاس پاسوان کو اقلیتوں کے ساتھ سوتیلا رویہ کے خلاف میں آگاہ کرایا لیکن  انکا اس سلسلے میں کوئی بیان نہیں آنے پر ہم نے پارٹی سے استعفی دے دیا  اور راشٹریہ جنتادل میں شامل ہوگیا اور آج مجھے آر جے ڈی کی طرف سے اقلیتی سیل کا سکریٹری بنا یا گیا ہے .­

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے جوذمہ داری سونپی گئ ہے اسے پوری ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرینگے۔انہوں نے کہاکہ 15 دنوں کے اندر بلاک اور پنچایت سطح پر پارٹی کے مختلف عہدوں پر سرگرم اور پارٹی کے تئیں ایماندار کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتی سیل کے ریاستی صدر اختر الاسلام شاہین کی قیادت میں ہر اضلاع میں پارٹی کی تشکیل کی جارہی ہے۔ الحاج ابوالقاسم کو راجد اقلیتی سیل کا ریاستی سکریٹری بنائے جانے پر سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر عبد الغفور، رکن اسمبلی ارون کمار یادو، آر جے ڈی کے ضلع صدر  ظفر عالم، فرینڈس آف تیجسوی کے ضلع کنوینر برکت علی، سید ہلال اشرف،محمد مشیر عالم، سنجر عالم، محمد انوار عالم، عبد القادر، محمد اکرم، علی نواز خاں، اسجد عالم ، متھلیش وجئے، وپن گپتا، رنویر کمار نے مبارکباد دی ہے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply