مہاگٹھ بندھن کے کارکنوں نے وزیر اعلی کا پتلا نذر آتش کیا

بہارشریف (محمد دانش):شہر کے اسپتال چوراہا پر وزیر اعلی نتیش کمار کا پتلا نذرآتش کیا گیا۔ اس موقع پر راجد کے ضلع صدر ہمایوں اختر طارق نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار ان دنوں الٹی سیدھی سیاست کررہے ہیں ۔وہ اپنی سطح سے نیچے آکر بیان بازی کررہے ہیں۔ نالندہ ضلع نتیش کمار کا آبائی وطن ہے ، اس کے باوجودیہاں ایک طرف جہاں شراب مافیاؤں کا راج ہے تو وہیں قتل، عصمت دری اور لوٹ پاٹ کے واقعات روزانہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ایک باپ کے ذریعے اپنے بچوں کو زہر کھلا کر خودکشی کی کوشش کے حالیہ واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کہیں غربت کے مارے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں توکہیں دن دہاڑے راجد کے لیڈروں کوگولیوں سے بھون کر قتل کیا جارہا ہے۔ اس جنگل راج نے پورے ملک میں بہار کا نام بدنام کر دیا ہے۔ ہمایوں اختر طارق نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو جہاں غیرملکی دوروں سے فرصت نہیں ملتی تو وہیں دوسری طرف وزیر اعلی نتیش کمار ہرد وسرے دن راجگیرکے دورے پر رہتے ہیں۔ انہیں جب اپنے آبائی ضلع کا خیال نہیں تو ریاست کی خبر کیا ہوگی۔ آرجے ڈی لیڈر نے کہا کہ بہار کے عوام مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی نتیش سرکار سے پریشان ہیں اور الیکشن میں اس کا حساب لینے کے لیے تیار ہیں۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply