سڑک حادثے میں ریلوے پولیس فورس کے تین جوان ہلاک

نامہ نگار

کھگڑیا

کھگڑیا ضلع کے پسراہا کے پاس ہوئے ایک سڑک حادثے میں ریلوے پولیس فورس کے تین جوان کے  ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔

 مانسی ریل تھانہ میں تعینات ریلوے پولیس فورس کے انسپکٹر ہیمنت لال، سب انسپکٹر بھونیشور پرساد اور کانسٹیبل چنٹو کمار ایک آٹو میں سوار ہو کر  پسراہا سے مانسی آرہے تھے کہ  نیشنل ہائی وے 31 پر پسراہا گوچھاری کے درمیان کنٹینر  اور آٹو کی ٹکر ھو گئی جس میں ریلوے پولیس فورس کے تین جوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی.  حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور ریلوے کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں.

حادثہ کتنا خطرناک تھا اس کا اندازہ ان تصویروں کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس شاہراہ کی چوڑائی زیادہ تر جگہوں پر بہت کم ہے اور سڑک کے دونوں طرف گہرے گڈھے ہیں۔ اس کے علاوہ غیر تربیت ڈرائیوروں کی بھیڑ بھی حادثے کا اہم سبب مانی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ۲۶دسمبر کو کھگڑیا شہر تھانہ کے تحت متھراپور گاوں کے پاس ایک پک اپ وین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ اس سے قبل ۴/ دسمبر کو اس وقت ایک خطرناک حادثہ رونما ہوا جب کار کے ڈرائیور نے جھپکی لی اور تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی ۔ اس کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ کھگڑیا ضلع کے پہراجا علاقہ میں پیش آیا تھا ۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply