رہتاس ضلع میں ترقیاتی کاموں کو جلدی سے پورا کرنے کی ہدایت

 محمد سہسرامی

سہسرام

   رہتاس ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلدی سے جلدی   پورا کرنے کے لیے رہتاس کے ڈی سی کی صدارت میں جمعہ کو ایک میٹنگ ہوئی۔ ڈی ار ڈی اے بھون میں منعقدہ اس میٹنگ میں ایس ڈی او صدر امریندر کمار کے علاوہ سبھی ترقیاتی افسروں نے شرکت کی۔ ڈی ڈی سی رہتاس اودیتا سنگھ نے موجود افسران کو بلاک سطح پر گلی نالی اور ہر گھر نل کا جل جیسے منصوبوں پر کام کرنے کے طور طریقہ بتایا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی نے کہا کہ کام میں شفافیت ہونی چاہیے۔ اگر کسی طرح کی شکایت ملی تو درست پائے جانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بلاک میں چل رہے دوسرے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کب کس جانب اور کس وقت جاکر کام کا معائنہ کرونگی یہ راز ہی رہے گا۔ کام میں اگر کوتاہی پائی گئی تو پھر مجھے مجبوراً قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔وقت رہتے خود کو درست کرلیں اور کام کو جنگی پیمانے پر کر کے پورا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *