سفائر ہائی وے اسکول کے زیر اہتمام غریب و لاچار افراد کے درمیان کمبل کی تقسیمِ. 

وجیہ احمد تصور ✍️
سفائر ہائی وے اسکول کے زیر اہتمام غریب و لاچار افراد کے درمیان کمبل کی تقسیمِ.
سہرسہ…. سمری بختیار پور سب ڈویزن کے سفائر ہائی وے اسکول پهاڑپور کے زیر اہتمام سمری بختیار پور ، بنما اٹہری اور سلکھوا بلاک کے مختلف گاؤں کے دو سو بیس غریب لاچار لوگوں کے درمیان کمبل تقسیم تقریب کا اہتمام مبارکپور میں کیا گیا. کمبل تقسیم تقریب میں مہمان خصوصی ایس ڈی او جناب اروند کمار ، سلكھوا تھانہ کے داروغہ پترنگ پاسوان، بختیار پور تھانہ کے داروغہ محمد نظام الدين، مکھیا سنگھ کے بلاک سربراہ متھلیش وجئے اور پرسون کمار سنگھ موجود تھے.
کمبل تقسیم تقریب کے منتظمین سفائير ہائوے اسکول کے ڈائریکٹر محمد ناظم انور، دہلی پردیش اقلیتی کانگریس کمیٹی کے سابق ریاستی نائب صدر و الصدف ٹائر ٹریڈنگ دبئی کے منیجنگ ڈائریکٹر کوثر اشرف، بہار پردیش کانگریس اقلیتی کمیٹی کے ریاستی سینئر لیڈر چاند منظر امام، سابق مکھیا خورشید عالم اور غلام محمد کوثر نے  تینوں بلاکوں کے دو سو بیس غریب لاچار لوگوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا.
اس موقع پر سہیل خاں، محمد حسنین، تاج علی، مشير عالم، فضیل عالم، علی امام، افروز عالم، مراری سنگھ، وصی احمد ، عبدالباسط، محمد حماد، محمد سفیان، رافع عالم، ناصر احمد، محمد نیاز، مہدی حسن، محمد افضل سمیت سینکڑوں معزز شخصیت موجود تھے.
Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply