سرکاری اعزاز کے ساتھ نذر آتش کر دئے گئے کوسی کے لال ہیرا کانت جھا

سہرسہ….  (نمائندہ)……  کوسی کے  لال ، سہرسہ کےویر سپوت  ہيراكانت جھا کا آج ان کے آبائی گاؤں نوهٹہ بلاک  کے کھڑکا تیلوا برہمن ٹولی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کو انجام   دیا گیا.  6 مہینے پہلے ہی نائب صوبیدار  ہیراکانت جھا کا سرینگر میں پوسٹنگ  ہوا تھا. وہ 26 مارچ کو سری نگر کے اوتيپرا سیکٹر میں روڈ کلیئرنس ٹیم کی قیادت کرتے وقت زخمی ہوگئے تھے اور ان کو علاج کے لئے  اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران 27 مارچ کو انہوں نے دم توڑ دیا.جمعہ کو شہید ہیراکانت جھا کی لاش پورے سیکیورٹی نظام کے درمیان انکے  اپنے آبائی وطن  لایا گیا جہاں  مقامی سمیت ضلع کی دیگر جگہوں

ریاستی وزیر دنیش چندر یادو چیک دیتے گوتم جھا کو

سے بہت  بڑی تعداد میں پہنچے لوگوں نے اپنے بہادر بیٹے کی

آخری دیدار  کئے. اس موقع پر ریاست کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ محکمہ کے وزیر مسٹر دنیش چندر یادو نے شہید ویر جوان کے بیٹے گوتم جھا کو حکومت کی جانب سے 11 لاکھ کی امدادی رقم کا چیک سونپا . ذیلی ڈویژنل کمانڈر کملیش  سنگھ اور صوبیدار  سنجیت کمار نے بھی اپنے ساتھی جوان کے بیوہ کو ایک لاکھ کا چیک  دیا .ملٹری کیمپ سے آئے کرنل پربھات چندرا، صوبیدار  سنجیت سنگھ سمیت درجنوں فوج کے جوانوں نے آخری سلامی دی. اس موقع پر پہنچے بہار حکومت کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے  وزیر دنیش چندر یادو، انچارج ڈی ایم نوديپ شکلا، ایس پی اشونی کمار، انجم حسین، انوار عالم، ڈاکٹر  آلوک رنجن، انوار عالم سمیت کئی انتظامی عہدیداروں اور معزز افراد  نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *