سہرسہ میں “دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس” کو کامیاب بنانے کے لئے نشستوں کا انعقاد

صمدہ کی میٹنگ میں مفتی سعید الرحمن

سہرسہ…( نمائندہ)   آئندہ 15 اپریل کو پٹنہ کے گاندھیمیدان میں منعقدہ   ،، دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس ،، کو کامیاب بنانے کیلئے ثور تھانہ کے مدرسہ اشرف المدارس صمدہ میں  ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی  صدارت قاضی شہر سہرسا حضرت مفتی حسین احمد صاحب قاسمی  نے کیا. اس موقع پر  امارت شرعیہ کے  مفتی سعید الرحمٰن صاحب قاسمی نے کہا کہ شریعت میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ اسلام کا قانون اللہ کا قانون ہے اور یہ قانون قیامت تک کے لئے ہے. اسلامی شریعت میں تبدیلی کی بات تو دور اس میں ایک حرف کی ترمیم کی بھی گنجائش نہیں ہے. آج سیاسی مفادات کے لئے شریعت میں مداخلت کی  کوشش کی جا رہی ہے جو نہ صرف اسلامی شریعت بلکہ آئین ہند کے بھی خلاف ہے.   اس موقع پر  سہرسابستی جامع مسجد کے امام مولانا سہراب صاحب ندوی، نائب  قاضی مفتی یوسف صاحب قاسمی، مولاناعبدالصمد رحمانی،  قاری محمد عیسیٰ صاحب رحمانی، پروفیسر محمد  طاہر اور بہت معزز علماءکرام ودانشوران شریک مجلس ھوئے.

ادھر “دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس” کو کامیاب بنانے کے لئے سمری بختیار سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بھی میٹنگوں کا دور جاری ہے. اسی سلسلے میں مرلی، رسول پور، بھٹونی، مغربی پہاڑ پور، پہلام، کسمی اور بختیار پور اسٹیٹ کی مسجدوں میں میٹنگ کرکے آئندہ 15 اپریل کو ایک دن دین کے لئے وقت کو فراغت کر کے پوری طرح متحد ہوکر تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر   امیر شریعت کے آواز پر لبیک کہتے ہوئے کانفرنس کو کامیاب اور تاریخی بنانے کی لوگوں سے اپیل کی. ان میٹنگوں میں خصوصی طور پر امارت شرعیہ کے مفتی محمد سعید الرحمن، نائب قاضی امارت شرعیہ مفتی انظار عالم قاسمی، مفتی شاداب، حافظ محمد ممتاز رحمانی، مولانا ضیا الدین ندوی، مفتی نصراللہ، مفتی محمد فیاض، مولانا سعوداللہ، مولانا محمد مشیر الدین وغیرہ شامل تھے.

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *