ریتا دیوی سلکھوا بلاک پرمکھ منتخب


وجیہ احمد تصور ✍️
سہرسہ…. سلکھوا بلاک پرمکھ بنی ریتا دیوی جنہوں نے اپنے حریف سابق پرمکھ نوین کمار کو چار کے مقابلے سات ووٹ پاکر تین ووٹ سے شکست دیا.
سلكھوا بلاک آفس کے آڈیٹوریم میں پیر کو ہوئے بلاک پرمکھ کے چناؤ میں ایس ڈی او اروند کمار کی نگرانی اور آبزرور ضلع لوک شکایت افسر پروشوتتم پاسوان کی موجودگی میں انجام پذیر ہوا . 16 رکنی سلكھوا پنچایت سمیتی کے 14 رکن ہی ایوان میں موجود ہوئے. اس انتخابی عمل میں اس اہم عہدے کے لئے دو امیدوار سابق سربراہ نوین کمار کو 4 ووٹ اور ریتا دیوی کو 7 ووٹ حاصل ہوا اور تین ووٹ منسوخ ہو گیا .اس طرح 7-4 پاکر سلكھوا پنچایت سمیتی پرمکھ ریتا دیوی کو فاتح قرار دیا گیا اور ایس ڈی او اروند کمار نے ریتا دیوی کو کامیابی کا سرٹیفکیٹ دیا اور پرمکھ عہدے کے لئے حلف برداری کرایا. سابق پرمکھ نوین کمار کے خلاف لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک 4 ستمبر کو منظور ہو جانے سے پرمکھ کا عہدہ خالی تھا جو تین ماہ بعد ہوئے انتخاب میں سلكھوا پرمکھ ریتا دیوی بن گئ.

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *