ہر گهر میں بیت الخلاء کی تعمیر یقینی بنائیں سلکهوا بی ڈی او کی عوام سے اپیل او ڈی ایف کیلئے سلکهوا میں عام سبها کا انعقاد


سہرسہ ….(نمائندہ/محمد رضا )/:- سمری بختیار پور سب ڈویزن  کے سلکهوا بلاک ہیڈ کوارٹر کے مہنت مٹهو داس ہائ اسکول کے احاطہ میں سوکچهتا ابهیان کے تحت بلاک ترقیات افسر وبهیش آنند کی صدارت میں عام سبها کا انعقاد کیا گیا – بی ڈی او وبهیش آنند نے کہاکہ بیت الخلاء ہر گهر کی عزت اور شان ہے اسلئے ضروری ہیکہ اس کام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرتے ہوئے بیت الخلاء کی تعمیر جنگی پیمانے پر کرائیں ،انہوں نے لوگوں سے کہاکہ آپ خود بهی اپنے گهروں میں بیت الخلاء بنوائیں اور ساته ہی پڑوسی و دیگر لوگوں کو بهی اسکے لیئے بیدار کریں .


سلکهوا بلاک یونین کے صدر و پنچایت کے مکهیا متهلیش وجئے نے کہاکہ سوکچهتا زندگی کیلئے ضروری ہے گندگی سے کوگوں کو صرف بدبو ہی سونگهنے کو نہیں ملتی بلکہ صحت پر بهی اسکا برا اثر پڑتا ہے لوگ کئ طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں .ہر کسی کو کهلے آسمان کے نیچے اجابت سے بچنا ہوگا ورنہ لوگوں کو مہلک ، لاعلاج بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی کے خطرہ سے بچانا مشکل ہے – انہوں نے اخیر میں کہاکہ بیداری کیلئے پنچایت میں پر بهات پهیری مہم چلایا جائیگا، جس سے سبهی گهروں میں بیت الخلاء کی تعمیر کرایا جا سکے .موقع پر سی ڈی پی او انیتا چودهری، ایم ایم ڈی ہائ اسکول کے پرنسپل پرشورام سنگه، پروجیکٹ گرلس ہائ اسکول کے پرنسپل ناگیندر جها، جیویکا دیدی ، پنچایت سیوک بلاس یادو، اور اسکے علاوہ اسکول کی طالبات موجود تهی-

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *