سید ثاقب اشرف ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے نائب صدر بنائے گئے

سہرسہ… مشہور سماجی کارکن سید ثاقب اشرف کو سہرسہ ضلع کانگریس اقلیتی سیل کا نائب صدر بنایا گیا ہے. سہرسہ ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدر محبوب عالم نے اپنے سید ثاقب اشرف کو نائب صدر بنا تے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے ساتھ آنے سے پارٹی کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے میں کافی مدد ملے گی اور پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کا کام کرینگے.

سید ثاقب اشرف کے ضلع نائب صدر بننے پر کانگریس ضلع صدر ودیانند مشر، توصیف عالم سمیت کئ لیڈروں نے مبارک باد دی ہے.
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published.