سہسرام کے ایس ڈی ایم کی اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ

                                      محمد سہسرامی
سہسرام
سہسرام سب ڈویژن کے ایس ڈی ایم امریندر کمار نے اپنے حلقے کے سبھی بلاکوں کے بی ڈی او کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ اطلاع کے مطابق بدھ کو بارہ بجے دن میں ایس ڈی ایم نے سہسرام سب ڈویژن کے سبھی ترقیاتی افسران کو طلب کیا اور ان کے کاموں کا جائزہ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ ۲۰۱۷ جہاں رخصت پذیر ہے وہیں مالی سال ۱۸-۲۰۱۷ بھی ختم ہونے کے قریب ہے، ایسے میں سرکاری دفاتر میں کاموں کو جلدی سے جلدی پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی کڑی میں ایس ڈی ایم امریندر کمار نے سہسرام سب ڈویژن کے سبھی ترقیاتی افسروں سے مشترکہ ملاقات کی۔
اس کے ساتھ ہی امریندر کمار نے یہ ہدایت دی کہ ڈی ایم نے جو ہدف دیا ہے اس کو وقت سے پہلے پورا کرنا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی کے سات عزائم کے تحت آنے والے کاموں پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے بلاک اور پنچایت سطح پر ہونے والے کاموں کو نپٹانے کی بھی ہدایت دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *