سعودی عرب ہمارا اہم دوست ملک ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، ۸ مارچ، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدل بن احمد الجبیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ نئی دہلی، ریاض کے ساتھ دوستی اور اپنے رشتے کو کافی اہمیت دیتا ہے۔Saudi FM with PM

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ ان کا ملک اپنی خارجہ پالیسی میں ہندوستان کو اعلیٰ ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی ترقی میں ہندوستانی برادری کے ذریعہ ادا کیے جا رہے تعمیری کردار کی تعریف کی۔
اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی رشتوں کو مزید فروغ دینے کے موضوع پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے خطے کی صورت حال پر بھی بات چیت کی اور خطہ میں پائیدار امن و استحکام میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے امید جتائی کہ ان کا آئندہ دورہ سعودی عرب، دونوں ملکوں کی باہمی اسٹریٹیجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا موقع فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *