سمری بختیار پور علاقے میں افطار و سحر کے ایک ٹائم ٹیبل پر اتفاق

وجیہ احمد تصور کے قلم سے ✍️
تنظیم آئمہ مساجد کی ایک میٹنگ رانی باغ کے جامع مسجد میں منعقد کی گئی جس میں رمضان المبارک کے مہینے میں مختلف مدارس کے اشتہارات میں اوقات افطار و سحر میں ٹائم کے فرق کی وجہ سے عوامی سطح پر پائی جانے والی بے چینی کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے اس پر گہرائی سے غور و خوض کیا گیا اور آئمہ مساجد و ذمہ داران مدارس کی موجودگی میں اتفاق رائے سے ایک ہی ٹائم ٹیبل کا اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا. آئمہ مساجد کے سکریٹری مولانا مظاہر الحق قاسمی صاحب کی صدارت میں منعقد اس میٹنگ میں کمپیوٹر والا ٹائم ٹیبل جو ابھی سمری بختیار پور کے علاقے کے زیادہ تر مساجد میں لاگو ہے اسی کے مطابق رمضان المبارک کے اشتہارات کے اوقات کو شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام میں کسی طرح کا اختلاف نہ رہے.
https://www.amazon.in/shop/newsinkhabar
میٹنگ میں آئمہ کرام، علماء عظام اور مدارس کے ذمے داران اور دانشوران نے شرکت کی جن میں حافظ محمد ممتاز رحمانی، مولانا اشتیاق قاسمی، مولانا ضیاء الدین ندوی، مولانا مشیر قاسمی، مولانا افسر قاسمی، مولانا تاج الدین قاسمی، مولانا رضوان قاسمی، مولانا محب اللہ اشاعتی، مولانا رضوان اشاعتی، مولانا ایوب، مولانا نوشاد اشاعتی، قاری منظر قاسمی، حافظ شکیل اسٹیٹ، حافظ شکیل تلیا ہاٹ، جاوید عالم وغیرہ کے نام شامل تھے.
Facebook Comments
Spread the love
  • 28
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    28
    Shares

Leave a Reply