سمری بختیار پور کے سائنس کلاسز کوچنگ سنٹر کا شاندار پرفارمنس جاری

وجیہ احمد تصور ✍
سہرسہ: سائنس  کلاسز ، رانی باغ، سمری بختیار پور  کی شاندار کامیابی کی  مسلسل پرفارمنس جاری ہے. اس سال اس کوچنگ سینٹر کے تین بچوں نے ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں داخلہ  کے لئے درخواست کی اور تینوں ہی بچے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے.
سائنس کلاسز کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر محمد  حامد نے بتایا کہ اس بار اس کوچنگ سینٹر سے تین طالب علموں میں محمد  حسنین سونپورا اور عبداللہ رحمانی مهشي نے جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے نویں  کلاس  کے داخلے کے لئے درخواست دی تھی اور کافی سخت مقابلہ امتحان  کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی . اس کے علاوہ سمری بختیار پور کے مشہور کرانہ تاجر محمد قمر عرف منا بھائی کے بیٹے دانش نور نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گیارہویں سائنس کلاس کے داخلہ مقابلہ میں کامیابی حاصل کر سمری بختیار پور کا نام روشن کیا ہے.
سائنس كلاسز کوچنگ سینٹر کے منتظم یاسر عرفات نے بتایا کہ ان کے سینٹر کا پہلا ہدف سمری بختیار پور جیسے چھوٹے شہر میں اعلی کوالٹی  کے تعلیمی نظام کی سہولت دینا ہے اسی لئے ہمارا  سنٹر  كوائنٹیٹی  نہیں کوالٹی کے لئے کوشاں رہتا ہے اور ہمارے استاد خدمت  کے جذبے کے تحت تعلیم دیتے ہیں  اس وجہ سے اس ادارے کے بچوں کو نہ صرف اعلی معیار کی تعلیم ملتی  ہے بلکہ ان کی  صحیح رہنمائی کر تعلیمی راہ پر کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے میں مدد بھی کرتے  ہیں . انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد حامد، استاد محمد ذاکر حسین، شارق محسن،اعجاز احمد، ذوالفقار عالم، شعیب اختر، محمد علی، محمد شارق قمر، محمد حسن نے حسنین، عبداللہ اور دانش کو کامیابی کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعا کی ہے.
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *